نئی دہلی،12فروری(ایجنسی) دہلی پولیس نے پارلیمنٹ پر حملے کے قصوروار افضل گرو کی برسی پر یونیورسٹی کے احاطہ میں منگل کو ایک پروگرام کرانے اور ہندوستان مخالف اور پاکستان حامی نعرے لگانے کے معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این
یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کو آج گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے میں چند مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ دہلی پولیس یونیورسٹی احاطہ میں پروگرام کرانے والے دیگر سات آٹھ لوگوں کو تلاش کررہی ہے۔